اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: حماس کے مجاہدین نے سات اکتوبر کی "طوفان الاقصیٰ" کاروائی فلسطینی اسیروں کی رہائی کے لئے ترتیب دی تھی۔ اب جو پیغام جاری ہؤا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ترتیب دیا گیا ہے کہ اس نے حماس کے پیشگی انتباہ کے باوجود، اس واقعے کے سلسلے میں غفلت برتی ہے۔
انہیں چھ مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی، 20 سال تک پابند سلاسل رہے۔ اسیر "نادر صدقہ" واحد یہودی جو اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیر کے طور پر 20 سال پابند سلاسل رہے اور غزہ کی مقاومت نے انہیں رہا کروایا۔ وہ ہیں کون اور کونسی چیز فلسطینی اسیروں کی تحریک میں ان کی داستان کو دوسروں کی داستانوں سے مختلف بناتی ہے؟ وہ انہیں فلسطینی یہودیوں کے لئے عبرت کا نشان بنانا چاہتے تھے، تاکہ وہ کبھی بھی بغاوت کے بارے میں نہ سوچیں۔ کیونکہ انھوں نے ایک یہودی فرقے کی اسرائیلیوں کی بنائی ہوئی تصویر کو بدل چکے تھے، جو ان کے فرقے کے بے ضرر، اور پرامن بقائے باہمی کے نمونے کے طور پر متعارف کرا رہے تھے۔