سعودی عرب کاغذی شیر

  • سعودی عرب کاغذی شیر ہے، جسے انصار اللہ نے پھاڑ ڈالا، اسکاٹ رٹر

    آل سعود بمقابلہ انصار اللہ یمن

    سعودی عرب کاغذی شیر ہے، جسے انصار اللہ نے پھاڑ ڈالا، اسکاٹ رٹر

    امریکہ کے سابق انٹیلی جنس افسر، اسکاٹ رٹر کہتے ہیں کہ انصار اللہ شجاعت اور مذہبی یکجہتی کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے جبکہ آل سعود پٹروڈالر سے وابستہ حکومت ہے، جس کو اس وقت یمنی مقاومت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ سعودی عرب ایک کاغذی شیر ہے؛ انصار اللہ کے مقابلے میں اس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے؛ اور انصار اللہ کی پیشقدمی سعودی بادشاہت کے زوال کا باعث بن سکتی ہے، اور اس خاندان کا زوال خلیج فارس کی دوسری غیر جمہوری ریاستوں کے زوال پر پر منتج ہو سکتا ہے۔