دیکھ لیجئے امریکی ریاست ـ جو طاقت کے ایام میں کسی کی مشکل حل نہ کر سکی تھی ـ کس صورت حال سے دوچار ہے، اور ایک گرتی ہوئی ریاست اس قابل ہے کہ کوئی "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ص)" کہنے والی قوم، پھر بھی اسے اپنا معبود قرار دے، العیاذ باللہ؟
دی اٹلانٹک میگزین نے لکھا ہے کہ ایران کے ساحلوں کے قریب امریکی اربوں ڈالر کے بحری جہازوں کی موجودگی انہیں تیز رفتار کشتیوں، ڈرونز اور بحری بارودی سرنگوں کے سنگین خطرے سے دوچار کر دیتی ہے۔ یہ غیر متناسب اور کم لاگت کے خطرات ہیں جو امریکہ کے جدید ترین آلات کو مفلوج کر سکتے ہیں۔
نادان امریکی صدر نے میدان میں ہارنے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا اس توقع کے ساتھ ایرانی قوم ہاتھ اٹھا لے گی اور اس کی ناجائز خواہشیں پوری ہوجائیں گی، لیکن اس کی ناکہ بندی اصولی طور پر ناکام ہو چکی ہے اور دوسری طرف سے اس کی پٹی ہوئی بحریہ بھی شدید فرسودگی کا شکار ہے۔ / امریکی بحری ناکہ بندی ناکام رہی: یہ بھی کارگر ثابت نہیں ہوئی!، فرید زکریا / امریکہ کی بحری ناکہ بندی؛ زیادہ خطرات کم نتائج، اٹلانٹک