اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق ترکیہ کی حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھرمیں سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کردیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق کا کہنا ہے جن سوشل میڈیا تک رسائی محدود کی گئی ہے ان میں ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ شامل ہیں۔
نیٹ بلاکس کا کہنا ہے ترک حکومت نے اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلزپارٹی کے احتجاج کے پیش نظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمزتک عوام کی رسائی محدود کی۔
سی ایچ پی نے استنبول میں اپنے ہیڈکوارٹر کے ارد گرد پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگانے کے بعد ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ