ایران کو فتح مبارک

  • اسلام دشمنوں کو تاریخی جواب پر، بوسنیا سے ایک مسلم بہن کا پیغام ایرانی عوام کے نام

    وعدہ صادق۔3؛

    اسلام دشمنوں کو تاریخی جواب پر، بوسنیا سے ایک مسلم بہن کا پیغام ایرانی عوام کے نام

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | بوسنیا ہرزگوینا کی ایک مسلم بہن نے، اسلام دشمنوں کی یلغار پر اسلامی جمہوریہ ایران کے منہ توڑ ان تاریخی جواب پر، اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں، فارسی زبان میں ایک مختصر پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے جو کچھ یوں ہے: سلام ہو ایرانی عوام پر بوسنیا ہرزگوینا سے، بوسنیا ہرزگوینا سے؛ ان دنوں ہم فخر کرتے ہیں آپ پر؛ اور پوری دنیا آپ پر فخر کرتی ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ آپ صہیونیوں کو اسی انداز سے نیست و نابود کریں گے۔ بعدازاں اس بہن کے بچے بھی گل قاصدی (Taraxacum) کیمرے کی طرف پھونک کر ماں کے تحسین آمیز پیغام میں شامل ہوجاتے ہیں اور ایران زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔