ایرانی تہذیب و تاریخ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
ایرانیوں نے جنگ میں اپنی تہذیبی قوت کا مظاہرہ کیا، اسماعیل بقائی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 40 روزہ جنگ میں ایران کی ثابت قدمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور تہذیبی، ثقافتی اور دینی اثاثوں پر بھروسے نے دشمن کی فوجی برتری کے سامنے ایران کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
-
امریکی تجزیہ کار: ایرانی 2500 سالہ تہذیب کے وارث، باوقار اور شریف لوگ ہیں
امریکی دانشور جیفری ساکس نے ایرانی عوام کو 2500 سالہ تہذیب کا وارث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار نہایت باوقار، ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں، خصوصاً مذاکرات کے دوران اعلیٰ ایرانی حکام کو نشانہ بنانے پر بھی تنقید کی
-
امریکی سلطنت ـ حسد اور بدخواہی
تہذیبوں کی جنگ، مارکو روبیو کا تشہیراتی بیانیہ! - 2
جو کچھ روبیو نے ایتھنز میں کہا، وہ سیموئل ہنٹنگٹن کے تہذیبوں کی جنگ کے اسی ناپختہ تصور کا [بھی] ایک جعلی نسخہ ہے، فرق صرف یہ ہے کہ بولنے والا بھی اور اس کی کہی ہوئی بات بھی، اصل نسخے سے کہیں زیادہ کمزور اور ناپختہ ہے۔ یعنی یہ ایک خام خیال ہے جو ہنٹنگٹن کے تصور کے برعکس نظریاتی سطح پر بھی مستحکم نہیں ہو پایا اور محض ایک سطحی شکل میں باقی رہ گیا ہے اور یہ مغربی فکر و نظر والوں کے لئے قابلِ یقین ـ حتی کہ قابل غور ـ نہیں ہے۔
-
ایرانی تہذیب اُن کی کامیابی کا راز ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ، اورنگزیب خان کھچی نے ایرانی عوام کی مہمان نوازی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی عظیم تہذیب اُن کی وطن کے دفاع اور جارح دشمن کے خلاف کامیابی کا راز ہے۔