بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، 13 آبان (4 نومبر) کی آمد اسلامی جمہوریہ ایران کے گوشے گوشے سے آئے ہوئے طلباء اور طالبات نے ـ کل 12 آبان 1404 (3 نومبر 2025ع) کی صبح کو حسینیۂ امام خمینی(رح) میں حاضر ہو کر ـ رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) سے ملاقات کی۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، 13 آبان / 4 نومبر "عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن" کی ریلیاں، جس کا نعرہ "متحد اور مستحکم ہو کر استکبار کا مقابلہ" تھا، یہ ریلیاں منگل 4 نومبر 2025 کی صبح کو اصفہان کے امام خمینی(رح) اسکوائر پر حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کے ایام کے موقع پر منعقد ہؤا۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ کے مطابق، مقدس شہر قم میں 4 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد قومی دن کے موقع پر وسیع عوامی ریلیاں ہوئیں، جن میں مردوں، خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے دن [یوم مردہ باد امریکہ؛ 4 نومبر کو] زاہدانی عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے۔
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے فرمایا: "دنیا کی رائے عامہ میں صہیونی ریاست کی بدنامی اور اس کی عالمی مذمت کے باوجود، امریکہ کی طرف سے اس بدنام اور قابل نفرت ریاست کی مسلسل مدد و حمایت کے عین موقع پر اس کی طرف سے [واشنگٹن کی] ایران سے تعاون کی درخواست مہمل اور ناقابل قبول ہے / اگر امریکہ صہیونی ریاست کی حمایت بالکل ختم کر دے، اپنے فوجی اڈے خطے سے ہٹا لے، اور [خطے میں] مداخلت بند کرے، تو یہ معاملہ زیر غور آ سکتا ہے ـ البتہ یہ بات موجودہ دور یا مستقبل قریب سے تعلق نہیں رکھتی / امریکہ کی دشمنی امریکی سفارت خانے پر طلبہ کے قبضے سے نہیں بلکہ 19 اگست 1953ع کی بغاوت سے شروع ہوئی / مسائل کا حل طاقتور بننے میں ہے۔
خطے میں مداخلت بندکرے، اڈے ہٹا دے، اسرائیل کی حمایت ختم کرے، تو تعاون کی درخواست زیر غور آ سکتی ہے لیکن مستقبل قریب میں نہیں