اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

6 جنوری 2020

8:19:28 PM
999998

ٹرمپ کے خلاف امریکی سینما کی اہم شخصیت کا ٹویٹ، ’تم نہیں جانتے کتنی بڑی غلطی کر دی‘+ تصویریں

شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھشتگردانہ حرکت اس قدر وحشتناک تھی کہ خود امریکیوں نے بھی اس پر صدائے اعتراض بلند کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ہمراہ ۸ شخصیتوں کے قتل کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھشتگردانہ حرکت اس قدر وحشتناک تھی کہ خود امریکیوں نے بھی اس پر صدائے اعتراض بلند کر دی۔  
ہالیووڈ کی معروف شخصیت روبرٹ ڈنیرو(Robert De Niro) نے شہید قاسم سلیمانی کے تشییع جنازہ کی ایک ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور ویڈیو کی وضاحت میں لکھا: ’’یہ قاسم سلیمانی کے تشییع جنازہ کی رسومات ہیں ایران کے شہر اہواز میں، ٹرمپ نہیں جانتا اس نے کتنی بڑی غلطی کی ہے‘‘۔


اہواز تو ایران کا ایک چھوٹا سا شہر ہے اور اس میں انجام پائی تشییع جنازہ کی رسومات میں عوام کی شرکت تہران کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔ تہران سے الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۵۰ لاکھ سے زیادہ افراد نے تہران میں تشییع جنازہ کی رسومات میں شرکت کی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل ہالیووڈ کی اداکار شیرن اسٹون (Sharon Stone) نے بھی ایک ویڈیو شیئر کر کے ٹرمپ کو ایسے ہی الفاظ لکھے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲