اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

5:06:40 AM
999684

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق میں جنرل سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں عراقی شہریوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام نے امریکہ کےگستاخ وزیر خارجہ کا جواب دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ذاتی ٹوئیٹر پیج میں کہا کہ24 گھنٹے قبل اُس مسخرے اور گستاخ (مائیک پمپیو) جس نے چہرے پر سفارتکاری کا نقاب چڑھا رکھا ہے کہا تھا کہ (جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر) عراقی شہروں میں عوام خوشی سے جھوم رہے ہیں جبکہ آج لاکھوں باغیرت عراقی مردوں اور خواتین نے پورے عراق میں اس کا جواب دے دیا.

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء سے امریکہ کی منحوس موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے.

واضح رہے کہ جمعہ کی رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر المهندس سمیت ان کے کئی ساتھی شہید ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے دو مرتبہ محکمہ خارجہ میں طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔


/129