اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ایران کے وزیر خارجہ نے سیاسی و سفارتی صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد کی صورت حال کے بارے میں بعض ممالک کے حکام اور وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب منات سا کانیان ترکمنستان کے وزیر خارجہ رشید مرادوف ، جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکریٹری زیاد نخالہ اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو اور صلاح و مشورہ کیا۔

گذشتہ دو دنوں کے دوران ایران کے وزیرخارجہ نے روس، چین، عراق، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، تاجکستان، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو سے گفتگو میں امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا۔



/129