اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

4:56:16 AM
999665

یمن کی پارلیمنٹ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو قتل کرنے کے امریکہ کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے اس مجرمانہ اقدام کو اقوام متحدہ کے رکن اور اقتداراعلی کے حامل ایک ملک کے خلاف ریاستی دہشتگردی قرار دیا۔

درایں اثنا یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے نام ایک پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک ملک کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے۔

یمن کے وزیرخارجہ نے عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم کے نام بھی اپنے ایک پیغام میں امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں ابومہدی المہندس کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے مشیر عبد الہ حجر نے تاکید کی کہ استقامت کے کمانڈروں کو قتل کرنے کے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کا جواب صرف اسلامی جمہوریہ ایران تک محدود نہیں رہے گا۔

اس یمنی عہدیدار نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ، اس جرم کے ذریعے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم اس وقت وہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کی انتقامی کارروائی سے خوف زدہ ہیں۔

/129