اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

4:56:15 AM
999661

شام کے صدر بشار اسد نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا ہے کہ شام کے عوام شہید سلیمانی کی دلیری اور فداکاریوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر بشاراسد نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ امریکا کے اس مجرمانہ اقدام سے علاقے میں واشنگٹن کی تباہ کن پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا مشن جاری رکھنے کے تعلق سے استقامتی محاذ کا عزم مزید پختہ ہوگا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ دنیا کی ظالم اور جارح قوتوں کے مقابلے میں اور زیادہ ثابت قدمی سے ڈٹا رہےگا -

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم اور استقامتی محاذ کی خدمت نیز دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں اقوام کی برحق امنگوں کی حمایت میں بسر کی -

شامی صدر نے کہا کہ شام کے عوام جنرل قاسم سلیمانی کو جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کے دفاع کے لئے شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا بھرپور ساتھ دیا کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔


/129