اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

4:56:15 AM
999659

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی تہران پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی مشہد مقدس سے تہران پہنچ گئے اس موقع پر تہران ایر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اب سے تھوڑی دیر بعد تہران میں تشیع جنازے کے بعد قم میں تشییع کی جائے گی جس کے بعد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی میت کو کرمان میں ان کے آبائی علاقہ منتقل کیا جائے گا جہاں کل منگل کے روز تشییع کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔

اس سے قبل کل اہواز اور مشہد میں جبکہ ہفتہ کے روز کاظمین ،بغداد،نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جن میں لاکھوں ایرانیوں، عراقیوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔


/129