اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

4:56:14 AM
999658

حکومت ایران نے ایٹمی معاہدے کے پانچویں اور آخری قدم کے تحت اپنے وعدوں کی سطح کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم افزودگی کی توانائی، افزودہ یورینیم کی مقدار، افزودہ یورینیم کے مواد کی سطح اور تحقیقات اور ترقی کے شعبے میں کسی بھی محدودیت کو اب ایران قبول نہیں کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایٹمی معاہدے میں ذکر اپنی آخری محدودیت کو یعنی سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کی محدودیت کو ختم کر رہا ہے۔ اس طرح سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو اب کسی بھی طرح کی محدویت کا سامنا نہيں رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ایران کا ایٹمی پروگرام اپنی ٹکنالوجی کی ضرورتوں کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ماضی کی طرح تعاون جاری رہے گا۔

حکومت ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں ایران ایٹمی سمجھوتے کے اپنے وعدوں کی جانب واپس ہونے کو تیار ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس تناظر میں صدر ممالک کی ہماہنگي سے ضروری اقدامات انجام دے۔



/129