اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
پیر

6 جنوری 2020

4:40:50 AM
999652

امریکی شہریوں اور جنگ مخالف گروہوں کے کارکنوں نے استقامتی محاذ کے سپہ سالارجنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ملک کے ستر شہروں منجملہ واشنگٹن میں احتجاجی اجتماع کیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان اجتماعات میں شریک لوگوں نے ایران اور عراق کے خلاف امریکا کے جنگی اقدامات کی مخالفت میں نعرے لگائے اور صیہونیوں کے چنگل سے فلسطین کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا - امریکا کی جنگ مخالف تنظیموں منجملہ کوڈ پنک، پیس اینڈ جسٹس الائنس ، جنگ سے پاک دنیا اور دیگر جنگ مخالف گروہوں نے امریکا کے ستر شہروں میں احتجاجی اجتماعات منعقدکرکے ٹرمپ کے جنگ پسندانہ اقدامات اور پالیسیوں کی مخالفت کی -

وائٹ ہاؤس کے باہر بھی لوگوں نے خودجوش طریقے سے مظاہرہ کرکے ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی -

اسی طرح کے اجتماعات کینیڈا میں بھی ہو رہے ہیں - اور جنگ مخالف تنظیموں نے پورے کینیڈا میں ایران اور عراق کے سلسلے میں امریکا کے جنگی اقدامات کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے -



/129