اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
پیر

6 جنوری 2020

4:09:55 AM
999627

سعودی شاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی ذرائع کا کہناہے کہ شاہ سلمان نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں شاہ سلمان نے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 سعودی شاہ سلمان نے عراق کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا اور شاہ سلمان سے عراق کی سلامتی میں دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔




/129