اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

4 جنوری 2020

4:48:30 AM
998963

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دینے کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی ٹیلی ویژن کے چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ قانونی حق حاصل کہ وہ جب چاہے اور جس طرح چاہے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جنرل قاسم سلیمانی کو جنرل آف پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں بسر کی اور امریکہ نے ایسے شخص کو نشانہ بناکر دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکیوں نے خود کو ایسے دام میں پھنسا لیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں خطے سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا امریکی اقدام کھلی دہشت گردی، عراق کے اقتدار اعلی اور مسلمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


/129