اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

4 جنوری 2020

4:45:09 AM
998959

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا صحیح طریقے سے قصاص اور بدلہ لیا جائے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مجاہدین راہ خدا کے قاتلوں سے منصفانہ انتقام لینا حزب اللہ کے مشن میں شامل ہے۔

سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اس عظیم جرم کا ارتکاب کرنے والے امریکی قاتل، اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے، لیکن جنرل  قاسم سلیمانی کا مشن ان کے پاکیزہ خون کی بدولت ان کے مجاہد بھائیوں اور بیٹوں کے ہاتھوں مکمل ہوکے رہے گا۔ انہوں نے شہادت کو جنرل قاسم سلیمانی کا حتمی ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عظیم شہادت پر رشک کرتا ہوں۔



/129