اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : IRNA
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

10:16:53 AM
988068

اربعین حسینی کے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی

روان سال کو عراق میں اربعین حسینی کی جلوس عزا میں شرکت کے لیے زائرین کی تعداد 18 ملین سے تجاوز کرگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک عراقی عہدیدار نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روان سال کو چہلم امام حسین کی تقریب کی شرکت کے لیے 18 ملین سے زائد زائرین کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس 18 ملین سے تقریبا پانچ ملین غیر ملکی زائرین ہیں جو دوسرے ممالک خاص طور پر ایران سے آئے ہیں۔

عراقی عہدیدار نے بتایا کہ اب تک 3500 ملین ایرانی زائرین نے اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال 14 ملین زائرین نے اس تقریب میں حصہ لیا تھا۔




/129