اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

9:27:37 AM
988030

نجف اشرف اور کربلائے معلی کے درمیان راستہ بہشتی خوشبو سے معطر

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلیبیت 0ع) کے ساتھ عشق ومحبت رکھنے والے مسلمان نجف اشرف میں جمع ہورہے ہیں جہاں سے وہ کربلا معلی کی سمت پیدل مارچ میں حصہ لیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلیبیت (ع) کے ساتھ  عشق ومحبت رکھنے والے مسلمان نجف اشرف میں جمع ہورہے ہیں جہاں سے وہ کربلا معلی کی سمت پیدل مارچ میں حصہ لیں گے۔ نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کا راستہ  بہشت بریں کا منظر پیش کررہا ہے۔ حسینی زائرین کو جگہ جگہ خدمت بہم پہنچانے کے لئے ہزاروں افراد موجود ہیں جو حسینی زائرین کی خدمت کو اپنی دنیاوی اور اخروی  سعادت سمجھ رہے ہیں۔ زائرین کربلا سیدا شباب اہل الجنۃ کے زائر ہیں جن کی خدمت حقیقی سعادت ہے۔ اربعین ایک معجزہ ہے اس سال دشمنوں نے اربعین سے قبل عراق میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ حالات خراب کرانے کی کوشش کی ۔ لیکن عراقی عوام اور حکومت نے دشمن کی سازش کو بھانپ لیا اور دشمن کی اس سازش کو بر وقت ناکام بنادیا۔




/129