اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

8:34:46 AM
988001

زائرین کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سامرا میں دو خودکش حملہ آور کو بروقت ہلاک کرکے زائرین کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سامرا میں دو خودکش حملہ آور کو بروقت ہلاک کرکے زائرین کو بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔

گذشتہ روز فورسز کے خصوصی آپریشن میں دہشت گردوں کو بروقت انجام تک پہنچا کر زائرین کو بڑے واقعے سے بچا لیا گیا ۔

سامرا سیکورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد سامر کے علاقے "السیفونہ" میں زائرین امام حسین(ع) کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کارروائی میں دو خودکش حملہ آور کو مار کر انکے قبضے سے بڑی مقدار میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایام اربعین  امام حسین (ع) میں زائرین کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔


/129