اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
ہفتہ

19 اکتوبر 2019

7:18:19 AM
987826

سامراء میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے سامراء کے مشرق میں حسینی زائرین پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سامراء میں  حسینی زائرین پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد السیفونہ کے علاقہ میں حسینی زائرین پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ان سے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی 2 جیکٹوں اور 4 بموں کو برآمد کرلیا ہے۔




/129