اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Rasa
منگل

1 اکتوبر 2019

5:19:56 AM
979493

آیت الله حکیم کی داعشیوں کے خانوادے سے صحیح برتاو کرنے کی تاکید

مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله حکیم نے داعشیوں کے خانوادے سے صحیح برتاو کرنے کی تاکید کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے اپنے ایک پیغام میں داعشیوں کے خانوادے سے صحیح برتاو کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

بزرگ ترین جرائم میں سے ایک جرم، انسان کے ساتھ زیادتی اور اس کی حرمت شکنی ہے ، داعش نے اپنے مقبوضہ علاقوں میں بے انتہا جرم کئے کہ اج وہ علاقہ کے خداوند متعال کے فضل و کرم سے ازاد ہوگئے ، لہذا داغ دیدہ اور مظلوم گھرانوں سے محبت سے پیش انا چاہئے اس طرح کہ ان کی بزرگی اور کرامت محفوظ رہ سکے اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کا تدارک ہوسکے ۔ ہم اس مقام پر خداوند متعال سے ملک سے تمام برائیوں کی دوری اور ملک کو مشکلات سے دور رہنے کی دعا کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دھشت گرد ٹولہ داعش ، مختلف عراقی علاقوں پر قابض ہونے کے بعد اس علاقہ کی لڑکیوں اور خواتین کو خود سے شادی کرنے پر مجبور کرتا تھا ۔



/129