اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Rasa
جمعرات

26 ستمبر 2019

5:48:31 AM
978264

آیت الله بشیر نجفی کی مسلمانوں سے اتحاد و یکجہتی کی درخواست

مرجع تقلید نجف اشرف نے مسلمانوں سے اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کے مقابل ہوشیاری کی تاکید کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بارگاه مطهر امیرالمومنین علی (علیه السلام) کی زیارت کو گئے، اسلامی جمهوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے طلاب نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ان کے دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

حضرت آیت الله نجفی نے ایرانی طلاب و اساتذہ سے ہونے والی اس ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا اور کہا: مسلمانوں کا اتحاد دشمنوں کی بدترین سازشوں کے نقش بر اب ہونے کا سبب ہوگا ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ملت اسلامیہ کو در پیش مسائل اور مسلمانوں کو لاحق خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے اس سے مقابلہ کے طریقہ بیان کئے ۔

واضح رہے کہ حضرت آیت الله بشیر نجفی کا دفتر ہر دن مختلف ممالک کے مھمانوں کا میزبان ہے۔



/129