اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Rasa
اتوار

15 ستمبر 2019

7:39:02 AM
975529

آیت الله نوری همدانی: علماء معاشرہ میں سیاسی و سماجی سرگرمیاں انجام دیں | قم سے مھاجرت ضروری

مرجع تقلید قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء اشرافی گری سے پرھیز کریں کہا کہ اہل حوزہ درس و تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرہ میں سیاسی و سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ایرانی حوزات علمیہ کئے نئے سال کے اغاز کے پروگرام میں جو اج صبح میں مدرسہ مبارکہ فیضیہ قم میں ایات عظام یزدی، حسینی بوشهری، اعرافی، خاتمی، فقیهی، فاضل لنکرانی، نجم الدین طبسی و بطحائی، حوزات علمیہ کے ذمہ دارن ، معروف اساتذہ اور طلاب و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: ہدایت کا پہلا مرحلہ، حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنا ہے ۔

انہوں نے دینی علوم حاصل کرنے کے حوالے سے موجود روایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: طالب علم بننے کی پہلی شرط تعلیم کے حصول میں اخلاص ہے ، لہذا ہر طالب فقط و فقط خدا کے لئے تعلیم حاصل کرے ۔

آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی: ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ ہم جس قدر کوشش کریں گے اسی قدر کامیابی نصیب ہوگی نیز میں زندگی میں نظم و ضبط بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے طلاب کو سحر خیزی اور تہجد و معنویت کی تاکید کی تاکہ پروردگار ان پر عنایت کرسکے اور کہا: طلاب کو قم سے ھجرت کرنا چاہئے تاکہ لوگ دین سے اگاہ ہوسکیں ۔



/129