اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Rasa
ہفتہ

24 اگست 2019

7:19:18 AM
970965

آیت الله یعقوبی نے امیرالمومنین علی(ع) سے تجدید بیعت کی

سرزمین عراق کے مرجع تقلید آیت الله یعقوبی نے عید غدیر خم کے موقع پر حرم امیرالمومنین علی علیہ السلام پہونچ کر اپ سے تجدید بیعت کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله یعقوبی نے عید غدیر خم کے موقع پر حرم امیرالمومنین علی علیہ السلام پہونچ کر اپ سے تجدید بیعت کی ۔

واضح رہے کہ حضرت آیت الله یعقوبی نے اس سے پہلے بھی اپنے صادر کردہ بیانیہ میں مومنین سے  روز عید غدیر خم کے احیاء اور اس کے پروگراموں میں شرکت کی درخواست کی تھی ۔

۱۸ ذی ‌الحج روز عید غدیر خم ، شیعوں کی عظیم عید کا دن ہے ، روایتوں کی بناء پر۱۸ ذی ‌الحجہ سن ۱۰ ھجری کو رسول اسلام اسلام (ص) نے خدا کے حکم سے امام علی(ع) کو مقام خلافت و امامت پر منصوب کیا ، واقعہ غدیر خم سن ۱۰ھجری کو سرزمین غدیر خم پر رونما ہوا ۔

شیعہ احادیث میں عید غدیر خم کے لئے عیدُ اللهِ‌ الاکبر (خدا کی عظیم)، اهل بیت محمد(ص) کی عید ، اور اشرف الاعیاد ( شریف ترین عید) کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔




/129