اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

28 ستمبر 2018

7:10:12 PM
910881

پس میں نے نہیں پایا اپنے ہاں کسی کو جو آپ اور آپ کے خاندان میں سے صاحبان ایمان کی شفاعت کا عقیدہ رکھتا ہو، اور ہمارے ہاں تو اس شخص کو گنہگار سمجھا جاتا ہے جو آپ اور آپ کے خاندان کی شفاعت کا عقیدہ رکھتا ہو۔۔!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
بقلم: پروفیسر نسرین العازم
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے دیکھا اپنے شیعہ دوستوں کو جو یاد کررہے ہیں وہ جو بصد افسوس ہم بھول چکے ہیں۔۔!!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے سنی کتب کو پڑھ لیا اور دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا ہے کہ "میرے بعد 12 امام ہیں اور وہ سب قریش میں سے ہیں، اور میں نے دیکھا کہ شیعہ ان کی پیروی کررہے ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے سنی کتب کو پڑھا اور دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کو فرماتے ہوئے دیکھا کہ "میں نے تمہارے درمیان دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہا ہوں جن کا اگر تم دامن تھامے رہو تو کبھی گمراہی کا شکار نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور اپنا خاندان"، تو میں نے دیکھا کہ شیعہ اس فرمان کی پیروی کررہے ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے پڑھا کہ ام سلمہ کی صحیح اور مسلّمہ روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ اپنے وصال سے قبل امام حسین علیہ السلام کے لئے روتے ہیں اور کربلا کی کچھ ریت کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تو میں نے دیکھا کہ شیعہ سنت کی پیروی کررہے ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے اپنی کتابوں میں پڑھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے زیارت قبور کی تلقین فرمائی اور شہدائے احد کی طرف اشتیاق ظاہر کیا اور زہرا سلام اللہ علیہا طویل عرصے تک حمزہ سید الشہداء کے لئے روتی رہیں اور رسول اللہ(ص) حمزہ اور خدیجہ کے لئے روئے، تو میں نے دیکھا شیعہ اس سنت کی پیروی کررہے ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے پڑھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے اپنی اولاد کی سفارش فرمائی اور اللہ کے حکم سے فرمایا: "قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى؛ کہئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوا میرے قرابت داروں کی محبت کے"، تو ہم ذریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی کس مودت پر عمل کررہے ہیں، سوا اسی مودت کے جس پر شیعہ عمل کررہے ہیں؟۔۔! (شوری، 23)
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کا فرمان پڑھا کہ "میں تمہیں اپنے اہل بیت کی سفارش کرتا ہوں اور اسے کئی مرتبہ دہرایا" تو اب ہم رسول اللہ کی کونسی وصیت پر عمل کررہے ہیں، ہم تو ان کا ذکر بھی حرام قرار دے رہے ہیں، سوائے اسی صلوات کے جو شیعہ روایات کے مطابق ہے۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے اپنی کتب میں رسول اللہ کا یہ ارشاد پڑھا "حسن اور حسین دو امام ہیں چاہے کھڑے ہوں چاہے بیٹھے ہوں"، پس وہ امامت کہاں ہے جو اپنی محراب میں قتل کی گئی، اور کس وصیت پر عمل کررہے ہو تم؟۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
ہم نے اپنی کتب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کا یہ ارشاد پڑھ لیا: "بے شک قیامت ہرگز بپا  نہیں ہوگی جب تک میرا بیٹا مہدی نہ اٹھیں گے، جو میرا ہم نام ہے"؛ تو میں نے دیکھ لیا کہ ہم شیعہ کا مذاق اڑا رہے ہیں جو اس ارشاد کی تقدیس کرتے ہیں اور فرزند رسول(ص) کے قیام کے منتظر ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے پڑھا وہ جو ہماری کتب میں لکھا ہوا ہے صرف! اور میں انہیں اپنے اعمال میں نہیں دیکھ رہی ہوں
کچھ حروف ہیں ہمارے صفحات میں، جو اپنے ترک کئے جانے کی شکایت کررہے ہیں جبکہ شیعہ کا خون ان حروف کے ساتھ جوش میں آتا ہے، تو پھر ہم کس سنت پر ہیں؟۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے رسول اللہ(ص) کا ارشاد پڑھا، جو فرماتے ہیں: "کوئی فرق نہیں ہے عربی اور عجمی میں سوائے تقوا کے" اور فرمایا: "سلمان فارسی ہم اہل بیت میں سے ہے"، تو کیا یہی تمہیں مؤمنین کا تمسخر اڑانے سے منع کرنے کے لئے کافی نہیں ہے؟۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
اللہ نے فرمایا اور میں نے پڑھا:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ؛ اے ایمان لانے والو! اللہ سے ڈرو"۔ (احزاب، 70)
اور ارشاد فرمایا:
"وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ؛ اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی"۔ (انفال، 46)
بےشک اللہ تمسخر اور استہزاء اڑانے والوں سے سب سے زیادہ ناراض ہوتا ہے؛ تو یہی تمہارے لئے کافی ہے
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے پڑھا کہ ائمۂ ہدایت کی اتباع واجب ہے اور کوئی بھی زمانہ ایسے امام سے خالی نہيں چھوڑا جاتا جس کی اتباع کرنا چاہئے؛ اور اگر نہ ملا تو اسے تلاش کرو بجائے اس کہ تم ان لوگوں کا تمسخر اڑاؤ جو اس امام کو پا چکے ہیں۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
میں نے اللہ کو فرماتے ہوئے پایا کہ: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَومٌ مِّن قَوْمٍ عَسَى أَن يَكُونُوا خَيْراً مِّنْهُمْ؛ اے ایمان لانے والو! کوئی مردوں کی جماعت دوسری جماعت کے ساتھ تمسخر نہ کرے،بہت ممکن ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔ (حجرات، 11)
اور بڑی معیوب بات ہے کہ ایمان کے دعویدار شیعہ عقائد کا تمسخر کريں جبکہ یہ سب ہماری کتب میں ہے۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼
*میں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ اور آپ کے خاندان پاک کی ولادت اور وفات کی یاد منانے، اور ان کی بہترین انداز سے پیروی کو اپنے ہاں کہیں نہيں دیکھا حالانکہ ہمیں اس کی تلقین کی گئی ہے؛ لیکن ان سب چیزوں کو میں نے شیعوں کے ہاں پایا۔۔!
اور اس لئے کہ میں ایک سنی ہوں‼*
میں اپنی شدید معذرت پیش کرتا ہوں آپ کی بارگاہ میں یا رسول اللہ(ص)!
معاف کرنا اے ہمارے شفیع۔۔
پس میں نے نہیں پایا اپنے ہاں کسی کو جو آپ اور آپ کے خاندان میں سے صاحبان ایمان کی شفاعت کا عقیدہ رکھتا ہو، اور ہمارے ہاں تو اس شخص کو گنہگار سمجھا جاتا ہے جو آپ اور آپ کے خاندان کی شفاعت کا عقیدہ رکھتا ہو۔۔!
معاف کرنا اے خاتم النبيين
کہ ہم نے آپ کی وصیت کو ضائع کردیا ہے۔۔۔
معاف کرنا اے رسول خدا
اے سید المرسلین! یقینا آپ کی امت ثقلین سے منحرف کرچکی ہے
قرآن کو پڑھتے ہیں اور جہل اور عناد کی رو سے اہل قرآن کو قتل کردیتے ہیں۔۔!

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

منبع: http://www.makadait.com/?p=21834

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰