اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
جمعہ

21 فروری 2014

8:30:00 PM
508113

يمن ميں عوام کے مظاہرے

يمن کے دارالحکومت صنعا ميں حکومت مخالفين نے ايک مظاہرہ کرکے صدر پر الزام لگايا ہے کہ وہ عوام سے کئےگئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے ميں ناکام رہے ہيں.

ابنا: يمن کے دارالحکومت صنعا  ميں  حکومت مخالفين نے ايک مظاہرہ کرکے صدر پر الزام لگايا ہے کہ وہ عوام سے کئےگئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے ميں ناکام رہے ہيں - مظاہرين حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگارہے تھے-مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ سن دوہزارگيارہ ميں عوامي تحريک کے دوران گرفتار کئے گئے لوگوں کو رہا کيا جائے-مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ ان حکام کے خلاف مقدمہ چلايا جائے جو سيکڑوں مظاہرين کے قتل عام ميں ملوث ہيں -مظاہرين کا کہنا تھا کہ سابق ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کي باقيات کو اہم حکومتي اور فوجي عہدوں سے برطرف کيا جائے -مظاہرين نے ساتھ ہي موجودہ حکومت کے استعفے کا بھي مطالبہ کيا - مظاہرين کا ايک نعرہ يہ بھي تھا کہ ملک ميں مغربي تسلط کا خاتمہ ہونا چاہئے.

.......

/169