اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، غیر مصدقہ ذرائع سے معلوم ہؤا ہے کہ ادلب ـ شام میں دہشت گردوں
کے کمانڈ روم پر روسی طیاروں کی بمباری سے دہشت گرد ٹولے "تحریر الشام"
(جبہہ النصرہ) کا سرغنہ ابو محمد الجولانی ـ مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ عبرانی
ذرائع نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی
ہے۔
فلسطینی خبر ایجنسی سما نے
صہیونی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ دہشت گرد ٹولے "تحریر الشام"
(جبہہ النصرہ) کا سرغنہ ابو محمد الجولانی روسی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہو گیا
ہے۔
محور مقاومت کے بعض ذرائع
اور عراقی ٹی وی چینل "العہد" نے کہا ہے کہ ہیئت تحریرالشام کے سرغنے
ابو محمد الجولانی کے ہیڈکوارٹر پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری کی خبریں موصول
ہو رہی ہیں۔
بعض ذرائع نے غیر مصدقہ
اطلاعات کی بنیاد پر کہا ہے کہ ترکیہ اور یوکرین کے اعلی انٹیلیجنس افسران بھی اس
موقع پر الجولانی کے ساتھ موجود تھے۔
دوسری طرف سے روسی خبرایجنسی
اسپوٹینک نے اپنے خاص ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ادلب میں جبہۃ النصرہ کا مرکزی
ہیڈکوارٹر شدید بمباری کا نشانہ بنا ہے اور امکان یہ ہے کہ اس دہشت گرد ٹولے کا
سرغنہ ابو محمد الجولانی اس موقع پر ہیڈکوارٹر میں موجود تھا۔
اسپوٹینک نے کہا ہے کہ نام
نہاد ہیئت تحریر الشام کے گماشتوں نے تباہ شدہ ہیڈکوارٹر کے ارد گرد ایک سیکورٹی
حصار قائم کر لیا ہے اور اس ٹولے کے دوسے گماشتوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی
ہے۔
عراق کے النجباء چینل نے
نام لئے بغیر، دمشق میں ایک اعلی سیکورٹی اہلکار سے نقل کیا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے
شام اور روس کے مشترکہ حملے میں ہیئت تحریر الشام کے سرغنے ابو محمد الجولانی کی
ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مذکورہ دہشت گرد ٹولے نے
شائع ہونے والی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے اور اس خبر کی تصدیق یا تردید
نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110