28 نومبر 2024 - 08:13
صہیونی آبادکاروں کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ؛ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کو اسرائیل کی ذلت آمیز شکست قرار دیا

ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ صہیونی ریاست کے جنگ بندی کے سمجھوتے کو صہیونی ریاست کے لئے ذلت آمیز شکست قرار دیا۔

ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، صہیونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی مظاہرین نے تل ابیب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کی طرح غزہ پٹی میں بھی جنگ بندی کے ذریعے جنگ کو ختم کرے۔

مظاہرہ کرنے والے آبادکاروں نے نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تبادلے میں صہیونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب سے صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے تل ابیب میں صہیونی وزارت جنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ پٹی میں جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے ساتھ صہیونی ریاست کے جنگ بندی کے سمجھوتے کو صہیونی ریاست کے لئے ذلت آمیز شکست قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کے مظاہرے نے پرتشدد شکل اختیار کی جس کے بعد صہیونی پولیس نے متعدد یہودی آبادکاروں گرفتار کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110