4 نومبر 2024 - 07:16
پوسٹ مارٹم سے معلوم ہؤا کہ شہید یحیی السنوارشہادت کے آخری 72 گھنٹوں میں کچھ نہیں کھایا تھا، صہیونی ذرائع

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ڈآکٹروں نے شہید یحیی السنوار کا پوسٹ مارٹم کرکے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انھوں نے شہادت کے آخری تین دنوں میں فاقہ کاٹا تھا اور کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی ڈآکٹروں نے شہید یحییٰ السنوار کا پوسٹ مارٹم کرکے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انھوں نے شہادت کے آخری تین دنوں میں فاقہ کاٹا تھا اور کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی خبر ایجنسی "سما" نے صہیونی ڈاکٹروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" کے مجاہد قائد شہید یحییٰ السنوار کے جسد خاکی کے پوسٹ مارٹم سے معلوم ہؤا ہے کہ انھوں نے اپنی دنیاوی زندگی کے آحری تین دنوں میں کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔

شہید یحییٰ السنوار اسی سال سابق قائد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت (31 جولائی 2024ع‍) کے بعد اگست میں حماس کے قائد کے طور پر چنے گئے تھے۔

جمعرات 17 اکتوبر 2024ع‍ کو صہیونی ریاست نے ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ کے ایک علاقے پر حملے کے دوران یحیی السنوار کو شہید کر دیا ہے اور دوسرے روز جمعہ 18 اکتوبر کو حماس نے بھی باضابطہ طور پر ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110