اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی چینل "الشرق" نے اپنے ذرائع کے حوالے
سے رپورٹ دی ہے کہ ایک دھماکہ خیز ڈرون طیارے نے قیسریہ کے علاقے میں واقع بنیامین
نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسی اثناء میں ذرائع نے نیتن
یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے بے شمار ایمبولینسوں کی تصاویر شائع کی ہیں جن [تصاویر]
سے شدید حفاظتی اقدامات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
الشرق نے اپنے ذرائع کے
حوالے سے کہا ہے کہ یہ دھماکہ خیز کامیکازے ڈرون طیارہ لبنان سے بھیجا گیا تھا۔
ادھر صہیونی اخبار یدیعوت
آحارونوت نے اپنے رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر نے مذکورہ واقعے کی تصدیق
تو کی ہے لیکن یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ نیتن یاہو دھماکے کے موقع پر خود کہاں
تھا۔
ذرائع نے الجلیل میں واقع
نہاریا کی فضا سے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کو گذرتے ہوئے دکھایا ہے جو قیسریہ میں
نیتن یاہو کی رہائش کو لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئے۔
واللا نامی صہیونی ویب گاہ
نے رپورٹ دی ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس نفری دھماکے مقام کی طرف روانہ کی گئی ہے۔
اسی اثنا میں ذرائع نے ایک
ویڈیو کلپ میں ـ عکا کی فضا میں ـ حزب اللہ کا ڈرون گرانے کی اسرائیلی آپاچی ہیلی
کاپٹر کی ناکام کوشش کی تصویر کشی ہے۔ [ذیل میں ویڈیو دیکھئے] یہ ڈرون 70
کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد قیساریہ میں یہودی ریاست کے دہشت گرد وزیر اعظم
کی رہائشگاہ کو لگا ہے۔
قیساریہ کے ایک باشندے نے
صہیونی چینل i12 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نیتن
یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی تصدیق کی اور کہا: ہم ہیلی کاپٹر کی آواز سن رہے تھے
اور محسوس کر رہے تھے کہ شاید کوئی بڑا واقعہ پیش آ رہا ہے، لیکن کوئی سائرن نہیں
بجا اور کوئی الیکٹرانک الرٹ سسٹم فعال نہیں ہؤا! اچانک ایک بڑے دھماکے کی آواز
سنائی دی اور ہم سمجھے کہ یہ حملہ پیشگی انتباہ کے بغیر انجام پایا ہے، بہت ہولناک
دھماکہ تھا۔
جعلی ریاست کے فوجی ذرائع
نے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے پر تحقیق کا آغاز ہو چکا ہے کہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ
پر لگنے والے ڈرون طیارے نے فضائی دفاعی سسٹم کو کیسے عبور کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست
نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے معلومات اور تصاویر کو
سینسر کر رہی ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کر دی
ادھر نیتن یاہو کے دفتر نے
مذکورہ ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ لبنان سے اڑنے والے ایک کامیکازے
ڈرون طیارے نے شمالی تل ابیب میں واقع قیساریا میں نیتن یاہو کے گھرکو نشانہ بنایا ہے۔
روسیا الیوم نے اپنے ذرائع
سے رپورٹ دی ہے کہ گھر میں دھماکے کے وقت نیتن یاہو اور اس کی بیوی گھر میں موجود
نہیں تھے۔
صہیونی اخبار معاریف نے
کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا ڈرون طیارہ تھا جو دفاعی نظامات کو
ناکام بنا کر مقبوضہ علاقوں کی گہرائیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہؤا ہے اور تمام
ڈرون طیارے اپنے اہداف تک پہنچے ہیں۔
چینل i13 نے کہا ہے کہ آج صبح
6 ڈرون طیارے لبان سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے جن میں سے مار گرایا!! یہ رپورٹ
در حقیقت اس امر کا اعتراف ہے کہ کچھ ڈرون طیارے نشانوں پر لگے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110
