6 اکتوبر 2024 - 10:45
غاصب دشمن پر حزب اللہ کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ / شمشون فوجی اڈہ حزب اللہ کے کامیکازے ڈرون کا نشان بن کر سے تباہ

صہیونی ذرائع نے آج صبح لبنان سے شمالی اور مرکزی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے؛ جبکہ حزب اللہ لبنان کے ذرائع کے مطابق، اس تحریک کے مجاہدین نے آج (اتوار کی) صبح غاصب صہیونی دشمن کے شمشون فوجی اڈے کو کامیکازے ڈرون کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی اس کارروائی کے بعد شمالی اور مرکزی مقبوضہ علاقوں میں واقع قیصریہ، الخضیرہ اور حیفا کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور ہزاروں صہیونیوں کو  پناہ گاہوں میں بھاگنا پڑا۔

صہیونی فوج نے لبنان سے الخضیرہ اور الکرمل کے علاقوں کی طرف زمین سے زمین پر مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر حزب اللہ لبان نے اتوار کی صبح شمشون فوجی اڈے کو اپنے نئے کامیکازے ڈرون کا نشانہ بنایا اور اس اڈے کو تباہ کر دیا۔

حزب اللہ نے کہا ہے: ہم نے کل بروز ہفتہ مقامی وقت کے مطابق 13:00 بجے "شمشون" فوجی اڈے کو (جہاں صہیونی فوج کا کمانڈ سپورٹ سینٹرایریا سپورٹ یونٹ تعینات ہے) کو دھماکہ خیز کامیکازے ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں صہیونی فوج کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں، علاوہ حزب اللہ نے المنارہ قصبے میں قابض صہیونی فوج کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا اور انہیں جانی نقصان پہنچایا۔

واضح رہے صہیونی فوج کی طرف سے شدید سینسر شپ کی وجہ سے اس کے جانی نقصان کی کسی بھی خبر کو صیغۂ راز میں رکھا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110