اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی ذرائع
کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، 126 دن کے دھرنے
کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں اور اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا
جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی
آئی پورا کر رہے ہیں اور اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کر رہا ہے لیکن
اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا افورڈ نہیں کر سکتا کیونکہ اسرائیل کو پتہ ہے
پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا اور ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
انھوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا
کہ ایس سی او اقوام متحدہ سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے، یہ احتجاج ایس سی
او کو سبو تاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ معمولی بات نہیں سازش کے تحت ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
110