2 اکتوبر 2024 - 13:31
ہم شکرگزار ہیں، آپ نے دنیا کے احرار اور مظلوموں کے دلوں کو خوش کردیا، آیت اللہ اعرافی

حوزہ ہائے علمیہ اپنے پورے وجود سے، ملک کے غیور عہدیداروں اور سپاہ، فوج اور مسلح فورسز کے سربلند کمانڈروں کے شکرگزار ہیں؛ اور ان کی طرف سے اسلامی جمہوریہ اور محاذ مقاومت کے جائز اور معقول دفاع کو بین الاقوامی، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے عین مطابق، سمجھتے ہيں، اور ان دفاعی اقدامات کی ہمہ جہت حمایت کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حوزات علمیہ نے آیت اللہ اعرافی کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں تمام مسلح افواج کے کمانڈر انچیف، سپاہ پاسداران، فوج، اور تمام مسلح فورسز  کے مجاہد اور سربلند کمانڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

قاِصِمِ الْجَبَّارِینَ وَمُبِیرِ الظَّالِمِینَ

"إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنتَقِمُونَ،

مسلح فورسز کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کے زیر قیادت، اسلامی ایران کی حدود کی خلاف ورزی اور فلسطین اور لبنان کی مظلوم قوموں کے خلاف جرائم کے جواب میں، سفاک، بےشرم اور بےآبرو صہیونی ریاست پر سپاہ پاسداران اور دلیر اسلامی افواج کے دلیرانہ اور منصفانہ حملے کی خبر نے، -

احرار عالم، دنیا بھر کے مسلمانوں اور عزت مند محاذ مقاومت کے دلوں کو، ـ جو مقاومت کے سید و سالار، شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے غم اور صدمے سے بھرپور تھے، ـ سرور و اعزاز سے مالامال کر دیا۔

حوزہ ہائے علمیہ اپنے پورے وجود سے، ملک کے غیور عہدیداروں اور سپاہ، فوج اور مسلح فورسز کے سربلند کمانڈروں کے شکرگزار ہیں اور ان کی طرف سے اسلامی جمہوریہ اور محاذ مقاومت کے جائز اور معقول دفاع کو بین الاقوامی، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے عین مطابق، سمجھتے ہيں، اور ان دفاعی اقدامات کی ہمہ جہت حمایت کرتے ہیں۔

ایران کی شریف قوم، ایران کے علماء، دانشور، نوجوان، خواتین اور مرد زور دے کر ملکی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صہیونی ریاست اور اس کی حامی جرائم پیشہ حکومتوں کی طرف سے کسی بھی خطرے یا رد عمل کی صورت میں، انتہائی بھاری اور شدید انداز سے جوابی کاروائی کریں۔

"وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ"۔

 

علی رضا اعرافی

ڈائریکٹر حوزہ ہائے علمیہ

۔۔۔۔۔۔۔

110