1 اکتوبر 2024 - 10:05
یمن نے تین کروڑڈالر کا گیارہواں ڈرون طیارہ MQ9 مار گرایا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نےتازہ فوجی کارروائی میں تین کروڑڈالر کا گیارہواں ڈرون طیارہ MQ9 مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اپنے ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں نصرت الہی سے امریکہ کا ایک اور MQ9 ڈرون مارگرایا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکہ کا یہ ڈرون صوبہ صعدہ میں فضا میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بنکر تباہ ہوگیا۔

یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی فوج نے یہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل ملک کے اندر تیار کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ یمن میں مارگرایا جانے والا امریکہ کا گیارھواں ڈرون ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو اسرائیلی دشمن نے امریکہ کی حمایت سے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ اور بجلی گھر سمیت غیر فوجی تنصیبات پر 17 بار حملے کئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ الحدیدہ میں غیر فوجی مراکز پر صہیونی حملوں میں پانچ عام شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیلی جارحیتیں، یمن کے عوام اور مسلح افوج کو لبنان اور فلسطین کے عوام کے تئیں اپنے فرائض پر عمل کرنے سے منصرف نہیں کرسکتیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ الحدیدہ پر صہیونی دشمن کی جارحیت کا مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر فوجی کارروائیوں میں شدت لاکر جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ میڈیا ذرائع نے پیر کو شمالی یمن میں امریکہ کا ایک ڈرون مارگرائے جانے کی خبر دی تھی