اہل بیت(ع) نیوز
ایجنسی | ذیل کے ویڈیو کلپ میں ایک سبکدوش امریکی فوجی افسر کرنل ڈگلس میکگریگر (Douglas Macgregor) مشہور امریکی ریٹائرڈ
جج اینڈریو نپولیتانو (Andrew
Napolitano) کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں:
۔۔۔ اچھا تو میں آپ کو ایسی خبر دے سکتا ہوں جو مجھے آزاد ذرائع سے ملی ہے۔ اس حوالے سے میں نے کوئی درجہ بند (classified) دستاویز نہیں دیکھی ہے۔ لیکن معتبر ذریعے نے مجھے بتایا ہے کہ تقریبا 70 اسرائیلی تھے، جنہیں اسپیشل فورس یا اسپیشل آپریشنز فورس کے طور پر جانا جاتا ہے، یعنی وہ مختلف اسپیشل فورسز سے تعلق رکھتے تھے؛ اور کچھ امریکی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ان کی اجمالی تعداد 70 تھی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے اسرائیلی تھے اور کتنے امریکی گماشتوں میں سے تھے جو اس کاروائی میں شامل تھے۔۔۔ بہرحال زیادہ تر اسرائیلی تھے، جنہوں نے کامیابی سے یمن میں دراندازی کی لیکن کچھ مصنوعی سیارچوں نے اسی لمحے ان کا سراغ لگا لیا۔ مفروضہ یہ ہے کہ یہ سیارچے روسی تھے۔
روسیوں نے یہ معلومات ایران کو فراہم کر دیں جنہوں نے انہیں فوری طور پر حوثیوں کو منتقل کر دیا؛ ـ آپ حوثیوں کے بارے میں جو بھی کہیں، لیکن وہ میدان جنگ میں بہت بہادر ہیں چنانچہ ـ حوثیوں نے ایک گھات لگائی اور ان سب کو ہلاک کر دیا اور ہلاک شدگان کی فوٹیج بھی موجود ہے۔ اور مجھے دوبارہ ان کے بارے میں تحقیق کا موقع نہیں ملا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110