ماخذ : ابنا
ہفتہ
13 جولائی 2024
8:46:49 PM
1471803
عاشورائی نکتے؛
محرم الحرام سنہ 1446ھ کا خصوصی شمارہ --- ساتواں دن: میدان کربلا؛ اللہ کی قضا پر رضا کا مظاہرہ

رضا اور تسلیم کے اس مرحلے پر پہنچنا، کہ انسان خدا کے سوا کچھ بھی نہ دیکھے اور اللہ کی رضا و پسندیدگی کے سوا کوئی چیز پسند نہ کرے، وہ مرزل ہے جو صرف مخلَصین کے لئے مختص ہے۔ کربلا قضائے الٰہی پر انسان کی رضا کی جلوہ گاہ ہے۔ امام حسین (علیہ السلام) نے اپنی حیات کے آخری لمحوں میں، قتلگاہ کے مقام پر، اللہ سے التجا کرتے ہوئے فرمایا: "اِلهي رِضاً بِقَضائِكَ وَتَسْليماً لِامْرِكَ" اور اپنی بہن سیدہ زینب کو بھی یہی تلقین فرمائی۔ آپ کے اصحاب بھی اس منزل کے کچھ نچلے مراتب پر فائز ہوئے۔