اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
پیر

10 جون 2024

5:50:25 AM
1464509

طوفان الاقصی؛

حزب اللہ کا صہیونیوں کو دندان شکن جواب، بھرپور جوابی حملوں کے بعد ہر طرف آگ ہی آگ کے شعلے

صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں پر لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے دندان شکن جوابی حملوں نے اس علاقے کو صہیونیوں کے لئے جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بھرپور جوابی حملوں اور ان حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ نے صہیونی آبادکاروں میں خوف و وحشت اور اضطراب پیدا کردیا ہے-

اسرائیلی میڈیا واللا نے بھی لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادیوں میں وسیع آتشزدگی کی وجہ سے فائر بریگيڈ کی ٹیموں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے-

گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے خوفناک جرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اس غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور یہی حملے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں کے خوف کا باعث بنے ہیں ۔ اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ کر فرار کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110