اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
ہفتہ

4 مئی 2024

10:08:25 PM
1456116

طوفان الاقصی؛

جعلی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات حوالے سے یحییٰ السنوار کے مطالبات

حماس کی قیادت کے ایک قریبی ذریعے نے سما خبرایجنسی کو بتایا: غزہ میں حماس کے قائد نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں اپنے مطالبات پیش کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، العالم نے سما خبر ایجنسی کے حوالے سے، حماس کے قائد کے ایک قریبی دریعے سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ السنوار نے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جو کچھ یوں ہیں: 1۔ اسرائیل تحریری طور پر عہد کرے کہ جنگ کا غیر مشروط طور پر خاتمہ ہوگا؛ 2۔ فلسطینی اسیروں کی رہائی بعد انہیں مغربی کنارے جانے سے باز نہیں رکھا جائے گا۔

قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے تازہ ترین مسودے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست ان فلسطینی اسیروں کو غزہ کی پٹی یا فلسطین سے باہر، جلاوطن کرنا چاہتی ہے، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یحییٰ السنوار کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ صہیونی ریاست سمجھوتے کے ان مواد کی تفصیل بتا دے جس کے تحت وہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے اس علاقے میں ترسیل کی اجازت دے رہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، حماس نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک بار پھر ایک وفد، قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی غرض سے، بالواسطہ مذاکرات کے لئے قاہرہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے خاتمے، صہیونی قیدیوں کو رہا کروانے اور حماس کے قائدین کو قتل کرنے کے سلسلے میں غاصب ریاست کے دعوؤں اور نعروں کے باوجود، یحییٰ السنوار ہی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے لئے شرائط کا تعین کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔

110