اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
ہفتہ

4 مئی 2024

8:36:08 AM
1456037

غزہ کی تعمیرنو کے لیے 80 سال درکار: اقوام متحدہ

غزہ میں صیہونی جارحیت میں ہونے والی تباہی اور اس کی تعمیر نو کے بارے میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کی تباہی کے تناظر میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر گزشتہ تنازعات کے بعد تعمیر نو کے رجحانات کی پیروی کی جائے تو غزہ میں گھروں کی تعمیر نو کا عمل اگلی صدی تک، جاسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی تقریباً سات ماہ سے جاری بمباری سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس سے غزہ میں گنجان آبادی کی بہت سی اونچی اونچی عمارات، ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے جنگجوؤں کے مہلک حملوں سے شروع ہونے والے تنازعہ میں تقریباً اسّی ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور بالکل کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110