اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
پیر

29 اپریل 2024

1:19:58 PM
1454981

اسرائیلیوں کی ایران کی کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم (نام نہاد جیش العدل) کی حمایت طشت از بام

حال ہی میں انکشاف ہؤا ہے کہ یہودی ریاست "اسرائیل" ایران کے کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم (نام نہاد جیش العدل) کی حمایت کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حال ہی میں انکشاف ہؤا ہے کہ یہودی ریاست “اسرائیل” ایران کے کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم (نام نہاد جیش العدل) کی حمایت کر رہی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران کی کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم (نام نہاد جیش العدل) نے کچھ عرصہ قبل اپنے رسمی چینل میں کریپٹو کرنسی (cryptocurrency) پورٹل کھول دیا جس کے بعد اسرائیلی چینلوں اور گروپوں نے اس دہشت گرد ٹولے کو مالی امداد کی فراہمی کرنے کے لئے ان کے کریپٹوکرنسی چینل کو آگے مشتہر کیا۔

چنانچہ اب دستاویزی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ایران کے جنوب مشرق میں سرگرم عمل اس دہشت گرد ٹولے کے اقدامات میں صہیونی ریاست کا نقش پا بخوبی دیکھا جا رہا ہے۔

قبل ازیں، حالیہ ہفتوں میں صہیونی ذریعے “ٹیرر الارم” نے ایک پوسٹ شائع کرکے، جیش الظلم کے دہشت گردوں کی حمایت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔

110