اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

27 اپریل 2024

4:31:30 PM
1454536

آپریشن وعدہ صادق؛

ویڈیو | ایران عالم اسلام کا واحد ملک جس نے اسرائیل پر حملے کی جرات کی۔۔۔ شیخ عمران حسین

سنی عالم دین، محقق، فلسفی اور مصنف نے غاصب صہیونی ریاست کے منہ پر پڑے ایرانی تھپڑ کی بے تنہا تعریف کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایران عالم اسلام کا واحد ملک ہے جس نے اسرائیل پر حملے کی جرات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سنی عالم دین، محقق، فلسفی اور مصنف نے شیخ عمران حسین نے جعلی صہیونی ریاست پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا:

ایران نے جواب دیا، لیکن ایران کا جواب بالکل مختلف تھا۔ ایران نے تاریکی میں چور کی طرح جواب نہیں دیا۔ ایران کا جواب جرات اور وقار سے مزین تھا۔ ایران نے اسرائیل کی طرح رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کی چمکتی روشنی میں جواب دیا، یعنی ایران نے اپنی شناخت خفیہ نہیں رکھی۔

اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل ایران کی مذمت کر سکتا ہے، مغربی دنیا بھی ایران بھی ایران کی مذمت کر سکتی ہے، کوئی بھی ایران کی مذمت کر سکتا ہے لیکن تم [مغربی] منافق ہو، یہ وہی چیز ہے جو تم ہو، اور اسرائیل سب سے بڑا منافق ہے۔

ایران نے دنیا کو دکھایا کہ انتہائی جدید فوجی ٹیکنالوجی کا مالک ہے؛ یہ شاندار ہے.

ایران نے پیشگی اعلان کیا تھا؛ برطانیہ اور امریکہ اسرائیل کے پالے ہوئے کتوں کی طرح وہاں موجود تھے، تاکہ جہاں تک ممکن ہو ڈرون طیاروں اور میزائلوں پر فائر کریں۔ فوجی طاقت سے بڑھ کر وہ غیر معمولی جرات و ہمت تھی جو ایران نے دکھائی۔ یہ وہی چیز ہے جو ایرانی عوام کے لئے مخصوص ہے۔ انہوں نے اسرائیل کا جواب دیتے ہوئے ہوئے زبردست جرات کا مظاہرہ کیا؛ کیونکہ ایران کا یہ کام اسرائیل کے ساتھ جنگ کا سبب بن سکتا تھا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ امریکہ اور نیٹو کے ساتھ جنگ کے مترادف تھی۔ ہمیں اس بہادری اور حوصلے اور جوابی اقدام کی روش کی بنا پر ایران کی تعریف کرنا چاہئے۔

لیکن اس سے بھی بڑھ کر، سنہ 1948ع‍ میں اسرائیلی ریاست کی پیدائش کے زمانے سے لے کر آج تک، کبھی بھی اس طرح کے کسی حملے کا نشانہ نہیں بنی تھی جس طرح کے ایرانی حملے کا نشانہ بنی ہے۔ کوئی بھی مسلم ملک اس وقت اسرائیل کے خلاف اس کام کی جرات نہیں رکھتا جو ایران نے سرانجام دیا۔

میں آپ سے پوچھوں؛ کیا مصر یہ اقدام سرانجام دے سکتا ہے جو ایران نے سرانجام دیا؟ کیا سعودی عرب ایسا اقدام کر سکتا ہے [!!] جو ایران نے کیا؟ وہ واحد ملک جس نے عالم اسلام میں اسرائیل پر حملے کی جرات کا اس انداز سے مظاہرہ کیا، ایران تھا۔

ایران عالم اسلام کا واحد ملک جس نے اسرائیل پر حملے کی جرات کی۔

آج ہم ایران کی تعریف و ستائش کرتے ہیں، ایران کو اس شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر ایران کو آفرین کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

110