اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

27 اپریل 2024

5:36:50 AM
1454357

صہیونیت کی ہڈیوں کے چٹخنے کی آوازیں؛

غزہ کے حامی امریکی طلباء کو موساد کی دھمکی / امریکہ میں ہمت ہے تو جواب دے + تصویر

ایک مستند پیغام جس میں امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کو موساد نے دھمکیاں دی ہیں مگر امریکی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی رد عمل نہیں آیا ہے، چنانچہ یہ حقیقت مزید واضح ہو جاتی ہے کہ امریکہ پر صہیونیت کی حکمرانی ہے اور امریکی حکام میں رد عمل دکھانے کی ہمت نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | موساد نے X اکاؤنٹ پر لکھا: "چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی یہ تعین کر سکتی کہ کیا تم نے امریکی یونیورسٹی میں حماس کی حمایت میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ہے یا نہیں۔ [اگر تم نے شرکت کی ہو تو] ملازمتیں کھو جاؤگے اور تمہاری ڈگریاں بے کار ہو جائیں گی۔ تمہارے لئے روزگار کے مواقع محدود ہونگے"۔

اب آپ لمحہ بھر سوچئے کہ اگر کوئی ریاست آکر آپ کے ملک میں احتجاج کرنے والے طلباء یا عوام کو دھمکی دے، اور آپ کی حکومت اس کا کوئی جواب نہ دے، تو آپ کیا محسوس کریں گے۔

بے شک موساد کی اس دھمکی سے ثابت ہوتا ہے کہ صہیونیت نے امریکی حکومت کی جڑوں تک رسوخ کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110