اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ذرائع
بدھ

24 اپریل 2024

8:05:42 PM
1453863

یہودی مذہبی رسم کیلئے مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائے گئے جانور ضبط، 13 افراد گرفتار

تل ابیب: صہیونی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصی میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کر لیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کے اندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13افراد کو حراست میں لے لیا۔

صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصر کو مسجد اقصی پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

صہیونی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی انتہاپسند صہیونی ریاست کی شہ پر ہی مسجد الاقصی میں داخل ہوتے ہیں اور یہ درحقیقت صہیونی ریاست کی پالیسی کا حصہ ہے کہ مسجد الاقصی کو رفتہ رفتہ یہودی عبادتگاہ میں تبدیل کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110