اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

21 اپریل 2024

2:17:25 PM
1452953

آپریشن وعدہ صادق؛

ایران اور اسرائیل نے پنڈورا بکس کھول دیا / "اسرائیل کے ناقابل تسخیر قلعے" کا افسانہ چکنا چور ہو گیا ۔ دی گارڈین

اخبار گارڈین نے لکھا: ایران اور اسرائیل نے پنڈورا بکس کھول دیا، اور خطے میں ایران اور اسرائیل کا تنازعہ حل ہونے تک امن قائم نہيں ہو سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، برطانوی اخبار دی گارڈین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان کشیدگی کی نئی لہر کا جائزہ لیا ہے جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے:

- ایران کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی تسدیدی صلاحیت کو زبردست دھچکا لگا۔

- "اسرائیل کے ناقابل تسخیر قلعے" کا خواب چور چور ہو گیا۔

- بے وقوفی ہوگی کہ ہم یہ فرض کریں کہ یہ بس اس قصے کا اختتام تھا۔ اندرونی، سیاسی اور نظریاتی دشمنی نے ان دو دشمنوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑا کیا ہے۔ ان دو نے تقابل اور تنازعے کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ [اور بعدازیں بہت سارے غیر متوقعہ مسائل رونما ہونگے]۔ 

- ایران اس کے بعد، جب بھی چاہے اسرائیل پر بلاواسطہ یا بالواسطہ حملہ کر سکتا ہے۔

- ایک قوی استدلال معرض وجود میں آیا ہے جو کہتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے باہمی تنازعے کا حل مشرق وسطی کے دوسرے مسائل کے حل کی کنجی ہے۔

- ایران اور فلسطین کے درمیان تعطیل کی یہ کیفیت، جدائی ناپذیر انداز سے، فلسطینی تنازعے سے جڑی ہوئی ہے، لیکن یہ کسی کے لئے بھی مفید نہیں ہے۔

نکتہ: گارڈین نے اسرائیل سے برطانیہ اور مغرب کی وفاداری کا انکار نہیں کیا ہے بلکہ اسے اس ضرورت کا احساس ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو بچانے کے لئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے، اور اس میں یہ ضمنی مسئلہ بھی بیان ہؤا ہے کہ "عرب ـ اسرائیل" تنازعے نے اپنی جگہ "ایران ـ اسرائیل" تنازعے کو دی ہے، اور اب جبکہ عربوں کی طرف سے جعلی اسرائیلی ریاست کو کوئی خطرہ نہیں ہے تو مغرب کو اب ایران کے ساتھ بیٹھ کر اس حوالے سے مذاکرہ اور مکالمہ کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110