اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

18 اپریل 2024

6:26:09 PM
1452331

آپریشن وعدہ صادق؛

اسلامی جمہوریہ ایران نے جعلی صہیونی ریاست پر حملے میں متعدد ریکارڈ قائم کر لئے

غاصب اور جعلی صہیونی ریاست پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے نے نئے ریکارڈ قائم کر لئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا

ایرانی تاریخ کا عظیم ترین ڈرون حملہ

عالمی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

دنیا اور ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ

دنیا کا طویل ترین ڈرون اور میزائل حملہ

سات گھنٹے تک مقبوضہ فلسطین کی فضاؤں پر ایرانی ڈرون طیاروں اور میزآئلوں کی مطلق حکمرانی تھی

آپریشن الوعد الصادق کی رات، غزہ کو 190 دن کی مسلسل صہیونی بمباریوں کے بعد سکون ملا، نہ کوئی ڈرون آیا نہ ہی کوئی طیارہ، بچوں کو سکون کی نینند سونے کا موقع ملا گو کہ غزاوی عوام ابرہہ کے لشکر پر ابابیلوں کی بمباری سے لطف اٹھاتے رہے۔

اس حملے میں کسی بھی غیر فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا اور صہیونیوں کے ہاتھوں ہزاروں بچوں اور خواتین کے قتل عام کے برعکس، کوئی نہتا صہیونی ہلاک یا زخمی نہیں ہؤا۔

اس حملے کو امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، مصر، اردن، سعودی عرب، امارات اور بحرین نے غاصب یہودی ریاست کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ آور ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو مار گرانے کی کوشش کی مگر جن ٹھکانوں کو مارنے کا عزم تھا، انہیں تباہ کر دیا گیا۔

اس حملے میں ایران نے پہلی بار ریننگ وارہیڈز (Raining warheads) استعمال کئے۔

یہ حملہ طویل فاصلے سے کیا گیا اور میزائل اور ڈرون طیارے ایران کے مختلف صوبوں سے داغے گئے۔ 

سنہ 1967ع‍ کے بعد پہلی بار صہیونی ریاست پر پہلا بیرونی حملہ۔

اس حملے کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیلی ریاست اور عالمی قوتوں کو للکار کر حملہ کیا اور یہ ایک بالکل اعلانیہ حملہ تھا، دشمن کو مکمل تیاری کا موقع دیا گیا تھا اور یوں یہ ایک ریکارڈ حملہ تھا۔

اس حملے میں صہیونی ریاست کے دو ایئربیسز کو تباہ کیا گیا اور ان صہیونی فوجیوں میں سے بہت سوں کو ہلاک کیا گیا جو غزہ میں نہتے عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

110