اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ڈیلی پاکستان
منگل

16 اپریل 2024

7:25:17 PM
1451882

آپریشن وعدہ صادق؛

ایران کیخلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے ، بائیڈن نے نتین یاہو کو بتا دیا

جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110