اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

16 اپریل 2024

2:33:20 PM
1451783

آپریشن وعدہ صادق؛

کتاب و سنت الٰہیہ کی دعوت یہ ہے کہ ذلیل اور ضعیف قوم کے سوا، کوئی قوم ظلم کے سامنے سر خم نہیں کرتی / قتح مطلق قریب ہے. آیت اللہ جوادی آملی

آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم آپریشن "وعدہ صادق" کے بعد اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرجع تقلید اور عظیم عارف اور فلسفی عالم دین آیت اللہ العظمی الحاج عبداللہ جوادی آملی نے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم اور کامیاب آپریشن "وعدہ صادق" کے بعد اہم پیغام جاری کیا ہے، جس کا متن درج ذیل ہے:

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم 

بسم اللہ الرحمن الرحیم   

ماہ مبارک رمضان کا مبارک ثمرہ فتحِ الٰہی ہے؛ جس مہینے میں قرآن نازل ہؤا اور قرآن اسلامی معاشروں کو فتوحات کی دعوت دیتا ہے، کتاب اور سنت کی دعوت یہ ہے کہ ذلیل اور ضعیف قوم کے سوا، کوئی قوم ظلم و ستم کے سامنے سر خم نہیں کرتی۔

"لَا یحتمل الضَّیمَ الا الذَّلِیل؛ صرف پست اور ذلیل افراد ہیں جو ستم کو قبول کرتے ہیں"۔

احتمال کے معنی ظلم کے نیچے چلے جانے کے ہیں۔ امام معصوم(ع) کا نورانی بیان یہ ہے کہ ظلم و ستم کو ذلیل اور کمزور ملتوں کے سوا کوئی بھی قبول نہیں کرتا۔

ماہ رمضان قرآن کا مہینہ تھا، یہ عزیز پرور اور عزت آفرین مہینہ، 1۔ جن فتوحات کا قرآن وعدہ دیتا ہے، جن کا کچھ حصہ ہمارے ان عزیزوں، ہمارے ان بزرگواروں، ہمارے ان گرانقدر جرنیلوں اور ان فوجیوں اور پاسداروں نے سرانجام دیا، کہ اللہ انہیں خاندان عصمت و طہارت (اہل بیت) کے ساتھ محشور فرمائے۔ یہ طلیعۂ فتح ہے۔

قرآن میں فتح قریب بھی ہے اور فتح مبین بھی ہے لیکن ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾

جرائم پیشہ اسرائیل جان لے کہ "فتح قریب" ہے، ایک طرف سے، اور فتح مبین ہے، دوسری طرف سے، یہ دونوں طلیعۂ امر کا وعدہ دیتی ہیں۔ لیکن فتح مطلق ـ جو نہ صفت "قریب" سے متصف ہے اور نہ ہی "مبین" کی صفت سے متصف ہے بلکہ فتح مطلق ہے، ایسی فتح جو دشمن کا گھر بار اجاڑتی ہے، یہی فتح اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑتی ہے، اور غزہ اور غزہ جیسے علاقوں کو نجات دلاتی ہے اور مقاومت (مزاحمت) کو پروان چڑھاتی ہے، اور مقاومت کے شہداء کے شہدائے کربلا کے ساتھ محشور کرتی ہے، یہ فتح مطلق ہے۔ قرآن میں فتح مطلق کے مقابلے میں کوئی چیز نہیں ہے۔ جبکہ فتح قریب اور فتح قریب کے مقابلے میں دوسری فتوحات ہیں۔ اور فتح مطلق یعنی ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ کا کوئی جواب نہیں ہے۔

جن عزیزوں نے ایک طرف سے، عسکری باریک بینی سے، دوسری طرف سے، سلامتی کی مختلف جہتوں کا جائزہ لے کر، اور تیسری طرف سے پیشگی انتباہات سے، آپریشن وعدہ صادق سرانجام دیا، یہ کہہ کر کہ صہیونی ایک بار پھر اسلامی امت کے خلاف بالعموم، اور غزہ اور غزہ جیسے مقامات کے خلاف بالخصوص، اور پر برکت اسلامی جمہوری نظام کے خلاف بالأخَص، جرم جارحیت کے بارے میں نہ سوچے۔ 

بنازیم دستی که انگور چید

مریزاد پایی که در هم فشرد

ناز ہے ہمیں اس ہاتھ پر جس نے انگور چن لئے

نہ کانپے وہ پاؤں جس نے اسے نچوڑا [اور اس کا رس نکالا]

اگر یہ مے ہے، تو یہ شراب طہور ہے، انگور ان عزیزوں نے چن لئے اور نچوڑا ان ہی عزیزوں کے ہاتھوں نے، اور اس شراب طہور سے امت نے لذت اٹھائی اور عزیز غزہ نے ایک رات آرام اور آسودگی میں گذار دی۔

میں ایک بار پھر اس بزرگواری، اس دلیری اور اس شجاعت پر اسلامی ایران کے تمام مردوں اور تمام خواتین کو مبارکباد عرض کرتا ہوں اور اللہ کی ذات مقدسہ سے التجا کرتا ہوں کہ سب کو بالعموم، اس کار عظیم میں کردار کردار کرنے والے ہر فرد کو بالخصوص، دنیا اور آخرت کی سعادت اور سیادت عطا فرمائے اور اس اسلامی نظام کو ہر گزند سے محفوظ رکھے تاکہ ہمیں اس لائق بنیں کہ اسے حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی بارگاہ میں پیش کریں۔

 

غَفَرَ اللہُ لَنَا وَلَکُم

والسلام علیکم ورحمۃ ‌اللہ وبرکاتہ

عبداللہ جوادی آملی