اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

15 اپریل 2024

12:49:11 PM
1451502

آپریشن وعدہ صادق؛

اگر مقبوضہ فلسطین کے باشندے جان لیتے کہ کابینہ کے اجلاس میں کیا ہو رہا ہے، فلسطین چھوڑ کر بھاگ جاتے۔ صہیونی ذرائع

ایک صہیونی سیکورٹی اہلکار نے اخبار "یدیعوت آحارونوت" کو بتایا کہ اگر مقبوضہ سرزمین کے باشندے کابینہ کے اجلاس کی صورت حال کا مشاہدہ کرتے تو کم از کم 40 لاکھ صہیونی مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر بھاگ جاتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی صحافی رونین برگمین (Ronen Bergman) نے اخبار یدیعوت آحارونوت کے لئے تیار کردہ رپورٹ میں، اسلامی جمہوریہ ایرانی کی انتقامی کاروائی کے بعد، منعقدہ اجلاس میں صہیونی جنگی کابینہ کے ارکان کی آشفتہ حالی اور عجیب و غریب آراء و نظریات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: اگر ان اجلاسوں کی ویڈیو تیار کی جاتی اور یوٹیوب میں نشر کی جاتی تو آج مقبوضہ فلسطین کے کم از کم 40 لاکھ باشندے [یعنی یہودی آبادکار] اسرائیل سے بھاگنے کے لئے راستہ تلاش کر رہے ہوتے۔

ادھر اے بی سی نیوز کے مطابق، کم از کم 9 ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو پیچھے چھوڑ کر دو اسرائیلی ہوائی اڈوں پر گرے ہیں اور ان اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس امریکی اہلکار نے ای بی نیوز کو ـ نام فاش نہ کرنے کی شرط پر ـ بتایا کہ ایران کے 5 بالیسٹک میزائل صہیونیوں کے ہوائی اڈے "نواتیم" پر گرے ہیں اور میری اطلاع کے مطابق ایک سی 130 طیارہ تباہ ہؤا۔ علاوہ ازیں چار میزائل "نقب" کے ہوائی اڈے پر گرا ہے۔ 

یہ رپورٹیں جزوی طور پر کچھ حقائق کو عیاں کر رہی ہیں، اور ایرانی ذرائع نے ابھی تک اپنے حملوں کے نتائج کے بارے میں کوئی رسمی اعلان نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110